۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
.عده صادق 2

حوزہ/ ایرانی حکام نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا ہے، جس کا مقصد صہیونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینا اور بے گناہ عوام کی حفاظت کرنا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں یہ ثابت ہوا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور اس کی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی حکام نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا ہے، جس کا مقصد صہیونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینا اور بے گناہ عوام کی حفاظت کرنا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں یہ ثابت ہوا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور اس کی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں بے گناہ شہریوں پر وحشیانہ حملے کیے، جس کی وجہ سے بے شمار معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ اس حملے کے نتیجے میں عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ایران کے اس اقدام کو خبیث دہشت گرد اسرائیل کی ناپاک حکومت کے خلاف ایک طاقتور پیغام سمجھا جا رہا ہے۔ ملت تشیع کی جانب سے اس واقعے پر زوردار ردعمل سامنے آیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی شہید ہونے والے سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

اس بات کا اظہار سیدہ فدک زہرا نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ "یقیناً شہید کا خون رنگ لائے گا۔ آج ہم اس عظیم موقع پر ملت تشیع کی خدمت، خصوصاً ملت مظلوم لبنان اور غزہ و مراجع عظام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم شہداء کی روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں!"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .